Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کے جیالے تنقید کا جواب کام سے دیں گے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے تنقید کا جواب کام سے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے پریس کانفرنس کرکے پیپلزپارٹی پر تنقید کی جبکہ پچھلے سال اس جماعت کے رہنما نے پیپلزپارٹی کے خلاف ضمنی الیکشن لڑا جس میں انہیں شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی حلقے میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 37  کلو میٹر طویل 27 سڑکیں بنائیں، ان میں سے 23 سڑکوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سڑکوں کے ساتھ 37 کلو میٹر کی سیوریج سسٹم تعمیر کیا گیا ہے، نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے جبکہ ماضی میں تو یہاں نالوں پر قبضے کئے جاتے تھے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کام کی بنیاد پر عوام ہمیں منتخب کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالے تنقید کا جواب کام سے دیں گے، خدمت کا یہ سفر اسی طریقے سے جاری رہے گا اور پیپلزپارٹی کا ہر کارکن عوام کی خدمت کرے گا۔

متعلقہ خبریں