Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم’ ’ باوال‘ ‘ جلد ریلیز

بالی وڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم ’ باوال ‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔

باوال کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے جھانوی کپور نے لکھا کہ ’ محبت کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کچھ باوال کے لیے تیار ہو جاؤ‘ ۔

فلم کی شوٹنگ پیرس، برلن، پولینڈ، ایمسٹرڈیم، کراکو، وارسا کے ساتھ لکھنؤ اورہندوستان کے دو دیگر شہروں میں کی گئی۔ 

فلم ’ باوال ‘ کی ہدایتکاری نتیش تیواری نے کی ہے جو اس سے قبل فلم ’ دنگل ‘ کی ہدایتکاری بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’ باوال‘ ‘ رواں ماہ 21 جولائی کو ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں