Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون سسٹم ختم، کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں

کراچی: مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم  ختم ہوگیا ہے، تاہم شہر میں مزید تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم شہر سے رخصت ہوگیا ہے، تاہم کچھ علاقوں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید نمی اور حبس کے باعث گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر کے کچھ علاقوں میں معمولی بارش ہوئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ گلشن حدید میں 3، گلشن معمار میں 2.5 اور سرجانی میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی تاہم آج شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔