Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیا بچن کے ساتھ ارشد وارثی کی پہلی ملاقات کیسی تھی؟ اداکار نے بتادیا

 بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے حال ہی میں لیجنڈری جیا بچن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے۔

ارشد نے انکشاف کیا کہ وہ پہلی بار ان سے اپنی پہلی فلم کے لیے ملے تھے اور وہ اس سے بے حد نروس تھے۔

ایک انٹرویو میں ارشد نے کہا کہ پروڈیوسر جوائے آگسٹین نے ایک بار ان سے کہا کہ وہ اداکاری کے کام کے لیے اپنی تصاویر امیتابھ بچن کے دفتر بھیجیں۔ “میں نے کہا ‘یار میں اداکاری نہیں کر سکتا، میرے ساتھ ایسا مت کرو! مجھے اپنی زندگی پسند ہے، اسے برباد مت کرو۔’ آپ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو یہاں فلم کرنے آتے ہیں اور وہ فلم نہیں بناتے، اور یہ سب جانتے ہیں!

بعدازاں جوائے نے ارشد کو تصاویر بھیجنے پر راضی کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ان کے لئے امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ اس پر بات کر چکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں جلد ہی جیا بچن کے دفتر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ان سے ملاقات کرنے کو کہا گیا۔

اس حوالے سے ارشد نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ “میں نے سوچا کہ وہ مجھے برطرف کرنے والی ہیں! میں نے سوچا، ‘ہممم جیا بچن، چلو ان کے ذریعے نکال دیا جائے، کیوں نہیں، امیتابھ بچن کی بیوی ہیں! انکے منہ سے دو چار گلیا اچھی لگے گی، یہ میری زندگی کی ایک کہانی ہوگی۔

“تو میں یہ سوچ کر چلا گیا کہ مجھے نکال دیا جائے گا، لیکن وہ مجھ سے پوچھتی رہیں کہ کیا میں ہندی بولتا ہوں، اور میں جواب دیتا رہا کہ ہاں میں کرتا ہوں، انگریزی میں، میں بہت گھبرایا ہوا تھا۔ پھر انہوں نے کہا، ‘آپ فلم کر رہے ہیں۔’

ارشد وارثی نے یہ بھی شیئر کیا کہ انہوں نے جیا بچن سے پوچھا کہ کس چیز نے انہیں فلم کے لیے منتخب کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو 36 تصویریں بھیجی ہیں، ان میں سے سبھی کے تاثرات مختلف تھے۔

متعلقہ خبریں