Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

سرگودھا سے پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شعیب اعوان نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ملک وقوم سے غداری تھے ایسے لوگ کسی معافی کے مستحق نہیں۔

 ملک شعیب اعوان نے کہا کہ آئندہ کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔

خیال رہے کہ سانحہ نومئی کے بعد متعد بڑے رہنما تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں