Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی ریلیز سے قبل  بہت خوفزدہ تھی، سارہ علی خان

بالی ووڈ اسٹار سارہ علی خان نے اپنے خدشات اور اسکرین پرفارمنس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان نے جیولری برانڈ کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میرے لیے، کامیابی کے تین درجے ہیں اور ان کی فلم ’ذرا ہٹکے، ذرا بچ کے‘ نے انہیں یہ تینوں درجے عبور کرنے میں کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

اداکارہ نے کہا کہ ’’میرے لئے یہ حقیقی کامیابی ہے کہ اس فلم میں نے اپنا 100 فیصد دیا تھا جبکہ ذہنی طور پر میں اس وقت کامیاب محسوس کرتی ہوں کہ میری والدہ اور بھائی کو میرا کام پسند آتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ “میں واقعی ایک طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپس آ رہی تھی… جس کے لئے میں بہت خوفزدہ تھی۔ لوگ کہتے تھے کہ وہ نہیں جانتے کہ کیا ہو گا لیکن میں بہت خوش اور بہت پرسکون ہوں۔ “

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

خیال رہے کہ اداکارہ نے رواں سال کانز میں اپنا ڈیبیو کیا ہے جس کے لئے انہیں بین الاقوامی سطح پر کافی پذیرائی ملی ہے۔

متعلقہ خبریں