Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ کی صدارت اجلاس؛ نجکاری کمیشن کے اربوں روپے تخمینوں کی منظوری

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کے لیئے سمری پیش کی گئی، نجکاری کمیشن کی درخواست پر خریدار کو اثاثہ منتقل کرنے کے لیئے لوازمات پورا کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل مکمل کرنے کی منظوری بھی دی گئی، نجکاری کمیشن کے 1248 ارب 80 کروڑ روپے تخمینوں کی منظوری بھی دی گئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پیپکو اور سندھ انجنیئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل کو مؤخر کردیا گیا اور روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری میں پیشرفت کو بھی مؤخر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں