Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 وزیراعظم نے بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے انٹرویوبورڈ تشکیل دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے انٹرویوبورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت انٹرویو بورڈ کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے ہیں، بورڈ میں سیکرٹری تجارت، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن شامل ہے جبکہ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ، سی ای ٹی ڈیپ، نجی شعبے سے ایک ماہر شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انٹرویو بورڈ کے پاس امیدواروں کو 40 نمبر تک کا اختیار ہوگا، بورڈ بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے انٹرویو کرے گا، انٹرویوکے بعد بورڈ ٹریڈ آفسران کیلئے نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گا اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں