شوکت مرزیوئیف کو ایک بار پھر ازبکستان کا صدر منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کو دوبارہ ازبکستان کا صدر منتخب ہونے پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی انتخابی جیت اس اعتماد کی عکاس ہے جو ازبکستان کے عوام ان کی قیادت پر رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ میں اپنے دوست ممالک کے فائدے کے لیے پاکستان ازبکستان کے باہمی تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔



















