وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات پر حملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو این سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیابھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی مسلم ملک قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دے سکتا، قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات پر حملہ ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ قرآن پاک دو ارب مسلمانوں کے لئے مقدس ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنا ہوگا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کسی مسلمان ملک میں کسی عقیدے کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہے، سب کو مل کر نفرت پھیلانے کی نفی کرنی ہوگی۔



















