Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 13 سیاسی جماعتیں 15مہینوں میں ایک شعبے میں بھی بہتری نہ لاسکیں۔

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں، حکمران ایک دوسرے کو راضی کرنے کے بجائے غریبوں کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ ملکی سیاست چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، فیصلے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسمبلیوں کی حیثیت ربڑ سٹیمپ سے زیادہ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کوئی آئین کی حکمرانی کے لیے تیار نہیں، حالات اسی طرح رہے تو جمہوریت مستحکم ہو گی نہ ملک آگے بڑھ سکے گا۔

متعلقہ خبریں