Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار سدھارتھ نے کیارا کو اپنا سب سے قیمتی خزانہ قرار دے دیا

بالی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنی اہلیہ اداکارہ کیارا ایڈوانی  کی اہمیت کے بارے میں بتا دیا۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کو اپنا سب سے قیمتی خزانہ قرار دیا۔

دورانِ  تقریب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا بالی وڈ کی کوئی مشہور شخصیت ہے جسے وہ کسی گیم میں چیلنج کریں گے؟

سدھارتھ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار نے بے ساختہ  جواب میں  میری بیوی، کیارا  بولا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ہم گھر پر روز گیم کھیلتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس کے علاوہ اداکار نے  مزید تایا  کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ شادی میں ’ میں ‘ نہیں ہے بلکہ ’ ہم ‘ ہیں، ہم جیتتے ہیں اور یہی زندگی ہے۔

دوسری جانب اداکار  سدھارتھ جلد روہت شیٹی کی ڈائریکٹ کی گئی ویب سیریز ’ انڈین پولیس فورس ‘ میں نظر آئیں گے۔

یہ  ویب سریز  اداکار سدھارتھ کی پہلی  ویب سریز ہو گی ۔

تاہم اس ویب سریز میں اداکار پولیس افسر کا کردار ادا کرینگے  جبکہ  اس فلم میں شلپا شیٹی کو بھی دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ  کیارا کو آخری بار کارتک آریان کے ساتھ ’ ستیہ پریم کی کتھا ‘ میں دیکھا گیا جس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں