صوبائی وزیر محکمہ ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ عام عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محکمہ ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے لاہور میں اہم ملاقات کی جس میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ 40 فیصد انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی دیکھتی ہے۔ عام عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں زیادہ تر متوسط طبقے کے لوگ سفر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام نان اے سی گاڑیوں کی فٹنیس کی ذمہ داری آر ٹی اے کی ہے، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی بسوں کو بھاری جرمانہ کیا جانا چاہیے، نان اے سی بسوں کی فٹنس چیک کرنے کے لیے آلات خریدنے کے احکامات جاری کئے ہیں، ایکسیڈنٹ شدہ بسوں کی الگ سے درجہ سازی ہونی چاہیے۔



















