Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکسپورٹ امپورٹ بینک کو مالیاتی ادارہ قرار دینے کے بعد اہم پیش رفت

وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک کا بورڈ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نعیم اقبال کی بطور چیئرمین ایگزم بینک بورڈ تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شجاعت علی کو ایگزم بینک بورڈ کا انڈیپینیڈنٹ ڈائریکٹرتعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ سے وزارت خزانہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزم بینک کا بورڈ فعال ہونے سے اہم فیصلوں کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

وفاقی حکومت ایکسپورٹ امپورٹ بینک کو مالیاتی ادارہ قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں