Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسم گرما میں ان پھلوں کا رس جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے

صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے غذا کا انتخاب کیا جائے تاکہ اس موسم کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت موسم گرما میں ایسی غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں جو تاثیر میں ٹھنڈی ہوں، جیسے پھل، سبزیاں اور تازہ پھلوں کا رس۔

اس موسم میں پانی سے بھرپور پھل کھانے کو بھی ترجیح دی جاتی ہے۔ ان پھلوں میں تربوز جیسے کئی قسم کے پھل شامل ہیں۔ یہ رس آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

یہ بات تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کچھ پھلوں میں پانی وافر مقدار موجود ہوتا ہے اور ان کارس جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا آئیے جانتے ہیں کہ گرمیوں کے موسم میں کن پھلوں کے رس کو خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

تربوز کا رس

آپ تربوز کے مزیدر رس کو غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ الیکٹرولائٹس اور فائبر سے بھرپور ہے۔ یہ آپ کو موسم گرما میں اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

مالٹے کا رس

گرمیوں میں ایک گلاس اورنج جوس آپ کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے کافی ہے۔ ساتھ ہی یہ قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ سنترے کے رس میں وٹامن سی کثرت سے پایا جاتا ہے جو اس موسم کی کئی بیماریں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انناس کا رس

پائن ایپل ایک بے حد صحت بخش اور مزیدار پھل ہے اس میں برومیلین اور اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ انناس کا رس جسم کو ٹھنڈا رکھنے ساتھ ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔

کیری کارس

کچے آم یعنی کیری سے تیار کیا جانے والا مشروب نہایت مزیدار ہونے ساتھ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔ اسے بنانے کے لیے کیری کالا نمک، زیرہ آئس کیوبزاور پانی استعمال کیا جاتا ہے۔

ناریل پانی

موسم گرما میں ناریل پانی سے بہتر کوئی مشروب نہیں ہے اس میں موجود غذائی اجزاء آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ  توانائی کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔ ناریل کا پانی آپ کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

بیری کا رس

بیریوں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں، جوکہ آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں مدد گار فراہم کرتی ہیں۔ آپ بیریوں جیسے بلیو بیری، اسٹرابیری اور رسبری کے ساتھ مزیدار اسمودی تیار کر سکتے ہیں ۔