وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد عالمی مروجہ طریقوں کے مطابق نظام کو چلانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایویشن ڈویژن حکام اور آئی ایف سی حکام کی جانب سے شرکاء کو بریفنگ پیش کی گئی۔
اجلاس کو ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے ترجیحی بنیادوں پر پہلے ہوائی اڈے کی آؤٹ سورسنگ کا روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد سروس میں بہتری اور عالمی مروجہ طریقوں کے مطابق نظام کو چلانا ہے۔

















