بھارتی اداکارہ سنیل شیٹی نے اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو پریشانی کا سبب قرار دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے بتایا کہ اسٹارز کے لئے یہ تاثر ہے کہ چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور مہنگائی سے ہم متاثر نہیں ہوتے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں کے دوران روزمرہ استعمال ہونے والے ٹماٹڑ کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے ہمارے کچن کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہم نے اپنے کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال بند کردیا ہے جسے یقینی طور پر کھانے کے ذائقے پر فرق پڑتا ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے۔
خیال رہے کہ دیگر اداکار کی طرح سینل سیٹی بھی ریسٹورینٹس کے مالک ہیں۔















