Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے ’’جوان‘‘ کے ٹریلر کے متعلق کیا اہم انکشاف

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے اپنی فلم جوان کے ٹریلر کے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا ہے۔

رواں ہفتے جوان کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس پر اداکار سلمان خان نے زبردست انداز میں اپنا ردعمل دیا اور ساتھ ہی اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا۔

تاہم سلمان خان کے شیئر کئے جانے والے ٹریلر اور ان کے ردعمل پر شاہ رخ خان نے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکار سلمان خان کی پوسٹ  پر شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کلپ کو ریلیز کرنے سے پہلے سلمان کو دکھایا۔ اداکار نے لکھا، “پہلے بھائی، اس نے آپ کو ہی دیکھا تھا!! آپ کی خواہشات اور پہلا ٹکٹ پہلے ہی بک کروانے کا شکریہ۔ آپ سے پیار ہے۔”

فلم، جو ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے، نینتھارا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ وجے سیتھوپتی بھی جوان کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون نے کیمیو کیا ہے۔

متعلقہ خبریں