Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں، اداکار امیر گیلانی

معروف پاکستانی اداکار امیر گیلانی نے کہا ہے کہ طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار امیر گیلانی نے مختلف معاملات پر کھُل کر گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

انہوں نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر خواتین کی یہ بات پسند نہیں کہ وہ مرد حضرات کو اس وقت تنگ کرتی ہیں جب وہ دوستوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر مرد حضرات جب دوستوں کے ساتھ ہوتے ہیں تب خواتین بار بار فون کر کے انہیں ڈسٹرب کردیتی ہیں اور انہیں ذاتی طور پر خواتین کی ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

امیر گیلانی نے کہا کہ اگر خواتین اپنے ساتھی کی حفاظت کے پیش نظر انہیں بار بار فون کریں تو بات سمجھ آتی ہے البتہ باقی معاملات میں انہیں تنگ کرنا اچھی بات نہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایسی خاتون سے شادی کرنا پسند کریں گے جو ان کی بہترین دوست ہو۔ وہ بیوی اور شوہر کے درمیان روایتی تعلقات پر یقین نہیں رکھتے، ان کی خواہش ہے کہ ان کی شریک حیات جو بھی ہو وہ شادی کے بعد بھی ویسی ہی رہیں جیسے وہ شادی سے قبل تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد وہ شوہر ہونے کے ناطے اپنی بیوی کو زندگی تبدیل کرنے کا نہیں کہیں گے جبکہ شریک حیات کے لیے خاتون کا دوست ہونا ان کے لیے اہم ہے تاہم وہ شریک حیات کے لیے خوبصورتی، شخصیت اور خدوخال کو بھی نظر میں رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد ہونے ناطے وہ لڑکیوں میں پہلی بات یہ نوٹ کرتے ہیں کہ وہ کس طرح مسکراتی ہیں، ساتھ ہی وہ بات بھی نوٹ کرتے ہیں کہ لڑکیوں کے دانت کیسے ہیں اور ساتھ ہی ان کی شخصیت، لباس اور خدوخال کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

امیر گیلانی نے کہا کہ محبت کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہ کہ طلاق یافتہ ہونے سے کسی کے کردار کو جانچنے کا پیمانہ نہیں اور نہ ہی زائد العمر ہونا کوئی خرابی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ طلاق غلط بات ہے، ہر کوئی دعا کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ ایسا نہ ہو لیکن اگر کسی کی شادی نہیں چل رہی تو طلاق لینے میں کوئی برائی نہیں اور یہ کہ پھر دوسری شادی کرنا بھی غلط بات نہیں۔

معروف پاکستانی اداکار امیر گیلانی نے مزید کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں ہونا چاہئیے کہ وہ کسی کے طلاق یافتہ ہونے پر اس کے کردار پر بات کرے اور ان کے خیال میں طلاق یافتہ خاتون سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔