Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا مالی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کے واجبات ادا نہیں کئے ہیں جس پر ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو ادائیگی سے متعلق لیٹر جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو 15 جولائی تک واجبات ادا کرنے کی واررننگ دی ہے، پی آئی اے کوونٹر شیڈول فلائٹ کا سلاٹ ادائیگی سے مشروط کر دیا، واجبات ادا نہیں  کئے گئے تو ونٹر سلاٹ میں بھی کمی کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ ایئرپورٹ کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی وارننگ جاری کی ہوئی ہے۔

ترجمان  پی آئی اے نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے واجبات کی ادائیگی کے لئے ریمانڈر جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن نے ریاض ائیرپورٹ اتھارٹی کو 6 ماہ سے ادائیگی نہیں کی تھی اور 82 لاکھ ریال سے زائد کے واجبات ادا نہیں کئے تھے۔

متعلقہ خبریں