Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، 2 دہشت گرد ہلاک

ضلع سوئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع سوئی میں سیکیوٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 بہادر جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں، باقی دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں