Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارتک آریان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

بھارتی اداکار کارتک آریان نے گزشتہ سال اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ معروف ہدایت کار کبیر خان کی ہدایت کاری میں آنے والی فلم میں کام کریں گے۔

شائقین کو اس متوقع پروجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کا بے صبری سے انتظار تھا، اور اب حال ہی میں، کارتک نے عنوان اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ایک دلچسپ اعلان کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

چندو چیمپئن کے نام سے بننے والی یہ فلم اگلے سال جون میں سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہے جس میں کارتک فری اسٹائل تیراک مرلی کانت پیٹکر کا کردار ادا کریں گے۔

اب جب کہ فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے تو اداکار نے سیٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کبیر خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

جعمرات کو اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے ڈائریکٹر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ارتک آریان کو کبیر خان کی طرف انگلی اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ اداکار کو دیکھ رہے ہیں۔

دریں اثنا، کبیر خان اپنے پراجیکٹ کے بارے میں پرجوش نظر آتے ہوئے اپنے ہاتھ میں ایک کلیپر بورڈ بھی پکڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں