Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی تشہیری مہم روک دی گئی ہے؟ جانیئے

کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی، جس میں اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کرادر ادا کر رہے ہیں، کی تشہیری مہم روک دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرن جوہر، جو کہ عالیہ بھٹ کو اپنی بیٹی مانتے ہیں، نہیں چاہتے کہ اداکارہ اپنی بیٹی سے دور رہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی بیٹی راہا کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں اور اداکار رنویر سنگھ اکیلے فلم کی تشہیری مہم کرتے ہوئے اچھا محسوس نہیں کرینگے تاہم اس فلم کی پروموشنز ایونٹ روک دیئے گئے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

خیال رہے کہ گزشتہ سال اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جب اداکارہ عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی تو فلم کے گانے ’تم کیا ملے‘ کی شوٹنگ روک دی گئی تھی جو کہ بعد میں مکمل کی گئی ہے۔

ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن جوہر نے راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے لیے ریلیز سے پہلے کی تمام پروموشنل مہموں کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

“ذرائع نے بتایا کہ کرن نہیں چاہتے کہ عالیہ فلم کی تشہیر کے لیے اپنے بچے سے دور رہیں۔ رنویر سنگھ کو اکیلے فلم کی تشہیر کرنا اچھا نہیں لگے گا۔ اس لیے پوری تشہیری مہم کو چھوڑ دیا گیا ہے۔”

متعلقہ خبریں