محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے آغاز سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق اسلامی کلینڈر کے پہلے مہینے محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
یکم محرم 19 جولائی بروزبدھ کو جبکہ عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔
پیشگوئی کے مطابق چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی، تاہم چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے جبکہ اس دن چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی، محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔



















