Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنیتا مارشل کا اپنے مداحوں کے لئے پیار بھرا پیغام جاری

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے مداحوں کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ “اُن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہو گئی ہے”۔

سنیتا مارشل نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “آج میرا خاندان 1 ملین کا ہے، میں ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کے لیے پیار”۔

اداکارہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سنیتا مارشل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اوران کے شوہر اداکار حسن احمد مسلمان ہیں، کئی شوز میں سنیتا اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کے دونوں بچے اسلام کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں جس کا فیصلہ شادی سے پہلے ہی جوڑے نے کرلیا تھا۔