بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
2014 کی بلاک بسٹر فلم ’کِک‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے والے فلم ساز ساجد ناڈیا والا نے ’کِک‘ کا سیکوئیل بنانے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
ساجد ناڈیا والا کی پہلی فلم ’کِک‘ ہی باکس آفس پر چھا گئی تھی اور اس نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
فلمساز نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کِک 2‘ کا اسکرپٹ لکھا جاچکا ہے لیکن اسے فائنل کیا جارہا ہے جس میں وقت لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے اسکرپٹ میرے ذہن میں تھا لیکن پھر اسے لکھا گیا اور سلمان خان اس اسکرین پلے کو سن بھی چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ساجد ناڈیا والا کی نئی فلم ’بوال‘ 21 جولائی کو ریلیز ہوگی جبکہ وہ ’ہاؤس فل 5‘ بنانے کا اعلان بھی کرچُکے ہیں۔




















