Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ؛ اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائمز میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر کی سربراہی میں سٹریٹ کرائم میں اضافے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس کو شہر میں قمبرانی روڈ پر باپ بیٹے اور پشین سٹاپ پر 2 افراد کے قتل کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفینگ میں بتایا گیا کہ قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں باپ بیٹے کے مارے جانے کے واقعے میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، ملزمان سے اسلحے کی برآمدگی بھی ہوئی ہے، پشین سٹاپ پر 2 افراد کے مارے جانے کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے اور اس واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

 سیکرٹری داخلہ نے ہدایت دی کہ شہر میں جرائم بالخصوص سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پولیس کی گشت کو بڑھایا جائے گا، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے، اسلحہ کی نمائش پر پابندی کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ، ڈی آئی جی کرائمز برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں