Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ پیپلز پارٹی کا بڑا سرپرائز

پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو کے پی نگران حکومت کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے پی کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال جاری ہے جبکہ عملی طور پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کو کے پی نگران حکومت کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں انتظامیہ کو گورنر ہاؤس سے چلایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکی ہے لیکن گورنر کے پی نے پیپلز پارٹی کے تحفظات پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے کے پی میں من پسند افسران کی تعیناتی کی جا رہی ہے، گورنر کی جانب سے من پسند علاقوں میں ترقیاتی کام بھی کئے جا رہے ہیں اور گورنر کی جانب سے ایک مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنوں کو ترقی فنڈز کے معاملے پر نوازا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں