وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کے قیام کیلئے اجلاس منعقد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کے قیام کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چئیرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اوروزارت خزانہ وایس ای سی پی کے سینیئرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فنڈ کے قیام کیلئے تکنیکی اموراورمسودہ کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مسودہ ضروری قانونی عمل کیلئے وزارت قانون وانصاف کو ارسال کیا جائیگا۔
وزیرخزانہ نے مالی سال 2024 کی وفاقی بجٹ تقریرمیں پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی معیار اور پالیسیوں کے مطابق حکومت پاکستان کے اثاثوں کا بہتر انتظام وانصرام ہے۔



















