Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کے خلاف بااختیار آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بااختیار آپریشن جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی آرمی چیف نے عیادت بھی کی جبکہ آرمی چیف نے زخمیوں کے عزم و حوصلے اور قوم کے لئے قربانیوں کو بھی سراہا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو ژوب میں دہشتگردوں کے حملے کے واقعے پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کو افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں، افغانستان میں ٹی ٹی پی کو حاصل آزادی قابل تشویش ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کے لئے اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ایسے حملے قطعی ناقابل قبول ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بااختیار آپریشن جاری رہے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ایسی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گی، افواج پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

متعلقہ خبریں