صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کی مدت تعیناتی میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں جسٹسز فضل سبحان ، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 جولائی 2023 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے توسیع کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔



















