Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ تمنا نکھل ایڈوانی کےپہلے پروجیکٹ “ویدا” کا حصہ بن گئیں

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نکھل ایڈوانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “ویدا” کا حصہ بن گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق   فلم کا مرکزی کردار شروری واگھ ادا کریں گے جبکہ جان ابراہیم اور ابھیشک بچن بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

اداکارہ تمنا نے اس بات کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tamannaah Bhatia (@tamannaahspeaks)

اداکارہ تمنا نے  انسٹاگرام پراداکار ابھیشک اور نکھل ایڈوانی کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے “ویدا” میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ اتنے زبردست اداکاروں اور عملے کے ساتھ کام کرنے کا شدت سے انتظار ہے۔

اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے مزید  کہا کہ مجھے ہمیشہ سے نکھل کا کہانی بنانے کا انداز پسند رہا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ تمنا نے بتایا کہ بالی وڈ اداکار  جان ابراہم کے ساتھ کام کرنے کا یہ میرا پہلا موقع

واضح رہے اس حوالے سے  نکھل ایڈوانی نے کہا کہ جب میں نے تمنا کو اس خاص کردار کی پیشکش کی تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس نے فلم کے حوالے سے میرے وژن پر بھروسہ کیا۔

متعلقہ خبریں