Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ بڑے پردے پر دکھائی دیں گے

اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان کے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں کافی متضاد اطلاعات ہیں تاہم، ایک بہت ہی قریبی دوست کا کہنا تھا، “SRK اور سہانا ایک ساتھ فلم کر رہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ وقت کا پابند نہیں ہے۔۔

انہوں نے بتایا کہ اور یہ سوجوئے گھوش ہیں جو ایس آر کے کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے لیے یہ پروجیکٹ تیار کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ سال کے آغاز میں ریلیز کی جانے والی فلم پٹھان نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے اور اب شاہ رخ خان کی فلم جوان بھی ستمبر میں ریلیز کردی جائیگی جبکہ ان کی ایک اور فلم ڈنکی کے اہم سیکوئلز پر کام جاری ہے جو سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی۔

دوسری جانب اداکار کی بیٹی سہانا خان بھی آرچیز سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ اعالن اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں