Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر عدلیہ سے لینے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ائندہ عام انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے عدلیہ سے ریٹرننگ آفیسر مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل افسران کی فہرست کی فراہمی کے لیے لانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو مراسلے ارسال کر دئیے گئے ہیں، چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد کی نشستوں کیلئے جوڈیشل افسران فراہم کرنے کی درخواست بھجوائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر کام تیز کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتیوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

عدلیہ سے جوڈیشل افسران کی فراہمی کی دوسری بار کوشش کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے859 حلقوں کے لئے جوڈیشل افسران کے نام مانگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے بیک ڈور رابطوں میں جوڈیشل افسران کی فراہمی میں گریں سگنل ملا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹس جلد الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کرینگے۔

متعلقہ خبریں