پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پی ٹی آئی دور میں مشیر احتساب کے عہدے پر کام کرنے والے شہزاد اکبر سے متعلق شرمناک انکشافات کیے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، شہزاد اکبر نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب خود لندن آکر چھپ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی آزاد شہری کے طور پر لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہوں اور پاکستان واپس جاؤں گی، میرے پاس اطلاع ہے کہ شہزاد اکبر کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پروہ برطانیہ میں رہ رہا ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ میرے پاس اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ظاہر نہ کی گئی پراپرٹیز ہے جن میں اب وہ رہ رہا ہے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ پہلے میں برطانیہ آئی تو وہ مجھے یہاں سے ڈی پورٹ کرانا چا رہا تھا، شہزاد اکبر ڈرپوک انسان ہے وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا، برطانوی حکومت نے میری گرفتاری کی شہزاد اکبر کی درخواست رد کردی، شہزاد اکبر اگر مجھے لندن میں مل گیا تو اس کیلئے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے اقتدار کے وقت مجھ سمیت کئی دیگر افراد کی زندگیوں سے کھیلا، اقتدار کے غرور میں اس نے لوگوں پر جھوٹے کیسز بنوائے، برطانوی حکومت نے شہزاد اکبر کے الزامات کا نوٹس لیے بغیر مجھے ویزا دے دیا ہے۔




















