سابق صدر آصف علی زرداری نے بڑا سرپرائز دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی میں نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد لاہور میں چند روز قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آصف علی زرداری کی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کا امکان ہے جس میں آصف زرداری جہانگیر ترین سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کا بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور میں بڑے سیاسی اکٹھ کا امکان بھی ہے۔



















