Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب کیلئے قیامت سے کم نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کے لیے قیامت سے کم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کے لیے قیامت سے کم نہیں ہے، بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ اضافہ مسترد کرتے ہیں اور عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے،  پی ڈی ایم،پی پی نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچز کیے، اب مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی، حکومت غریب عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔

متعلقہ خبریں