بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی، جس سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
واٹربورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس کی وجہ سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی اور کراچی کو پانی فراہم کرنے والے تمام سات پمپ بند ہوگئے۔
تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو سات کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کراچی کے کئی علاقے لانڈی، ملیر، کورنگی، شاھ لطیف ٹاؤن، قائدآباد، گلشن حدید، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پھٹنے والی پائپ لائن کا مرمتی کام شروع نہ ہو سکا جبکہ متاثرہ پائپ لائن سے پانی کا اخراج جاری پورا علاقہ پانی سے بھر گیا۔
پائپ لائن پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی ہے تاہم پائپ لائن کی مرمت کے لئے کراچی سے ٹیکنکل عملہ آئے گا۔



















