مسز ارتھ یو اے ای 2023 کا مقابلہ بھارت سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون دیبانجلی کامسٹرا نے اپنے نام کرلیا۔
گزشتہ برس لاس ویگاس منعقدہ مسز ورلڈ 2022 کے مقابلے سے باہر ہونے والی دیبا نجلی کامسٹرا نے رواں سال مسز ارتھ یو اے ای کا مقابلہ جیت لیا ہے۔
جیت کی خوشی میں دیبانجلی کامسٹرا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’اس تجربے کو کسی بھی خاتون کے لئے زندگی بدل دینے والا قرار دیا‘۔
View this post on Instagram
دیبا نجلی کامسٹرا نے گزشتہ جمعرات کو دبئی میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے مسز ارتھ 2023 میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی اور دیگر 20 ممالک کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ دیبانجلی کامسٹرا کا تعلق بھارت سے ہے تاہم وہ گزشتہ 15 برسوں سے یو اے ای میں رہائش پذیر ہیں۔















