Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم’جوان بلاک بسٹرہوگی،وویک اگنی ہوتری

دی کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کا ماننا ہے کہ فلم ’جوان‘آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہونے والی ہے۔

ٹویٹر پر ایک شخص کی جانب سے وویک کو چیلنج کیا گیا کہ اگر ان میں ہمت ہےتوجوان کے مقابلے میں اپنی فلم’دی ویکسین وار‘ ریلیز کرکے دکھائیں۔

وویک اگنی ہوتری نے ٹویٹرپرلکھا کہ ہم  بالی وڈ میں فلموں کےتصادم کے کھیل میں نہیں پھنسنا چاہتے۔

یہ اصطلاح ستاروں اور میڈیا کے لیے ہےمیں اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں کہ ’جوان‘ آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

تاہم، اسے دیکھنے کے بعد، آپ ہماری چھوٹے بجٹ کی فلم’دی ویکسین وار‘کو بھی ضرور دیکھیں۔

یاد رہے فلم جوان کاٹریلر 10 جولائی کو جاری کیا گیا تھا ، اس فلم میں اداکار شاہ رخ خان نے دو رول ادا کیے ہیں۔

ایک آئی پی ایس افسرجبکہ دوسرا کردار ویلن کا ہے۔

 فلم جوان 8 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں