Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی توڑنے کی نہیں جوڑنےکی بات کرتی ہے، شرجیل میمن

صوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی توڑنے کی نہیں جوڑنےکی بات کرتی ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ایم کیوایم بیانات سے ماحول بناناچاہ رہی ہے۔ ایم کیوایم کے بیانات سیاسی ماحول کوگرمانےکےلیے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتا ہے، کسی ملک کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی توڑنے کی نہیں جوڑنےکی بات کرتی ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ 4سال پہلے نفرت اور تقسیم کا پودالگایاگیا، آج اسرائیل چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کررہاہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک سے بھگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کانام ای سی ایل میں ہے، باہرنہیں جاسکتا۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام ادارے ایک پیج پر آئیں۔ ہماری ہرپالیسی لانگ ٹرم پالیسی ہونی چاہیے۔ انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرناہوگا، ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کومعاشی اصلاحات کی اشدضرورت ہے، ملک میں انڈسٹریزلگنےکی بہت ضروری ہے، سندھ حکومت نے دھابیجی اکنامک زون کا آغاز کیا، ملک میں روزگارکےمزیدمواقع فراہم کئےجائیں گے۔

متعلقہ خبریں