Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی اصلاحات کمیٹی کا مسودہ تقریبا حتمی ہوگیا ہے، اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا مسودہ تقریبا حتمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا مسودہ تقریبا حتمی ہوگیا ہے، انتخابی اصلاحات کو اب تحریری شکل میں لانا ہے، انتخابی اصلاحات وقت سے پہلے منظر عام پر نہ آئیں اس لیے بند کمرے میں میٹنگ رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا مجوزہ مسودہ کل کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، امید ہے تحریر شدہ مسودہ سے متعلق اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا، تجاویز کے حوالے سے دیکھا جائے گا کہ وہ آئین سے متصادم تو نہیں۔

متعلقہ خبریں