Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا محسن نقوی سے رابطہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق گفتگو

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے نگراں وزیر اعلیٰ سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن سے متعلق گفتگو کی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم اور محسن نقوی کے درمیان ٹیلی فون پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشنرز کی پینشن  وفاق کے برابر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ حالیہ منظور ہونے والے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں