لنڈسے لوہن نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا ہے۔
اداکارہ اور ان کے شوہر، فنانسر بدر شماس ایک خوبصورت بیٹے کے والدین بن گئے ہیں جس کا نام لوئی رکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے دبئی میں اپنے بیٹےکو جنم دیا ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں تاہم بیٹے کی پیدائش کی درست تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب جوڑے کے قریبی ذرائع نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ “لنڈسے لوہن اور اس کے فنانسر شوہر، بدر شماس نے لوئی نامی ایک خوبصورت، صحت مند بیٹے کا استقبال کیا۔”
انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سون لوئی رکھا ہے جس کا مطلب ہے ’’ڈھال یا محافظ‘‘۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران، اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ ماں بننے پر بہت پرجوش ہیں، اور ساتھ ہی کام اور گھریلو زندگی میں توازن کے بارے میں بات کی۔
“میں یہ دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی کہ ماں بننا کیا احساس ہے اور یہ کیسا ہوتا ہے،” اس نے کہا۔
علاوہ ازیں اداکارہ کی والدہ دینا لوہن نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی ماں بننا چاہتی ہیں۔




















