Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ بچن نے پرانے دنوں کی یادیں تازہ کردیں

بالی ووڈ کے بگ بی، سپر اسٹار، امیتابھ بچن نے اپنے پرانے دنوں کی یادیں تازہ کردیں ہیں۔

انسٹاگرام پر تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن نے پرانے اچھے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنی ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

منگل کو انسٹاگرام پر بگ بی نے ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا، “اچھے دن تھے یار!!’

تصویر میںاداکار کو سفید قمیض اور سیاہ چمڑے کی جیکٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ انہوں نے ڈینم پینٹ کا انتخاب کیا تھا۔

 

خیال رہے کہ بگ بی کو آخری بار انوپم کھیر، پرینیتی چوپڑا اور بومن ایرانی کے ساتھ فلم ‘اونچائی’ میں دیکھا گیا تھا اور اب وہ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘پروجیکٹ کے’ میں دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں