Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارٹ آف اسٹون میں عالیہ بھٹ کے کردار کی پہلی جھلک

ہارٹ آف اسٹون میں عالیہ بھٹ کے کردار کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ ہارٹ آف اسٹون سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں اور ہندوستان میں ان کے شائقین یہ دیکھنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ گال گیڈوٹ اسٹارر فلم میں کس قسم کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

منگل کو، Netflix انڈیا کی جانب سے اس فلم سے عالیہ بھٹ کے کردار کی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

تصویر میں عالیہ بھٹ کو فر جیکٹ میں دیکھا گیا تھا اور کیپشن میں لکھا ہے کہ عالیہ بھٹ ہمارے دلوں کو ہیک کرنے آ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ہارٹ آف اسٹون کا پریمیئر 11 اگست کو نیٹ فلکس پر ہونے والا ہے۔ اسے ٹام ہارپر نے گریگ روکا اور ایلیسن شروڈر کے لکھے ہوئے اسکرپٹ سے ڈائریکٹ کیا ہے۔

ہارٹ آف اسٹون کے علاوہ عالیہ اپنی آنے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی، دھرمیندر اور جیا بچن بھی شامل ہیں اور یہ 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں