محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے 22 جولائی تک ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں کل رات ملک میں داخل ہوں گی، مون سون ہوائیں 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی۔
کل سے کشمیر، گلگلت بلتستان، مری، گلیات اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جبکہ 20 سے 22 جولائی کے دوران بلوچستان اورسندھ میں بارش ہوسکتی ہے۔
شہید بےنظیرآباد، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور کراچی میں باران رحمت برسنے کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، مری، گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔




















