Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہدایت کار ندیم بیگ اداکارہ سجل علی کی اداکاری کے معترف

معروف پاکستانی ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف ندیم بیگ نے کہا ہے کہ اداکارہ سجل علی اداکاری کرتے وقت انتہائی احتیاط سے بہت زیادہ محنت کرتی ہیں اور ان کی یہی خوبصورتی ہے جس وجہ سے ان کی اداکاری شاندار ہوتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ہدایت کار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سجل علی جیسی بہت ہی کم اداکارائیں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سجل علی کو یہ بات پسند نہیں ہوتی کہ کوئی ان سے متعلق کہے کہ سجل تو سجل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹڈ ہونے کے باوجود سجل علی کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ہوتا، وہ ایسا محسوس کرتی ہیں کہ ان میں اعتماد کی کمی ہے۔

ندیم بیگ کے مطابق سجل علی اداکاری کرتے وقت انتہائی احتیاط سے بہت زیادہ محنت کرتی ہیں اور ان کی یہی خوبصورتی ہے، جس وجہ سے ان کی اداکاری شاندار ہوتی ہے۔

انہوں نے سجل علی منصوبہ بندی کر کے اداکاری نہیں کرتیں، انہیں جیسا جس وقت بہتر سمجھ آتا ہے، اسی طرح اداکاری کر لیتی ہیں۔ سجل علی بہترین اداکارہ ہیں۔