خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش نا
ایس پی کینٹ کے مطابق خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے 8 اہلکار زخمی ہو ئے ، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ادارے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں۔



















