گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی کوسٹر کھائی میں جا گری جس کے باعث 4 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیر و تفریخ کے لئے گلگت بلتستان جانے والا خاندان حادثے کا شکار ہوگیا جہاں ان کی کوسٹر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کوسٹر میں جان بحق ایک خاندان کے چار افراد کی لاشیں لبرٹی چوک پہنچ گئیں۔
حیدرآباد کے جان بحق افراد میں تین خواتین اور ایک لڑکا شامل ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 8 زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے اور وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود حکومتی سطح پر کوئی مدد نہیں ملی ہے، انتظامیہ نے مدد نہیں کی لاشیں اپنی مدد آپ لائے ہیں، حیدرآباد: جنازے میں مقامی آبادی کی کثیر تعداد موجود ہے۔



















